پنجاب میں عدم اعتماد، ترین گروپ کھل کر میدان میں آگیا

28  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے۔  ترین گروپ نے پنجاب کی صورتحال سے جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس آج یا کل بلائے جانے کا امکان ہے۔جہانگیر ترین کی ارکان کو متحد اور آپس میں رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عون چوہدری کے مطابق ترین گروپ نے کل تین بجے جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔عون چوہدری کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پرلائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، ترین گروپ مشاورت کے بعد آئندہ حکمت عملی کااعلان کرے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے۔تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved