ماڑی پٹرولیم نے 25 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کر کے 15 سال قبل دریافت گیس کو استعمال کے قابل بنا دیا۔ سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے یومیہ دو کروڑ کیوبک فٹ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سستی گیس کی سپلائی میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، ماڑی پیٹرولیم نے 15سالہ قبل دریافت کی گئی گیس کو قابل استعمال بنا دیا۔ ماڑی پیٹرولیم نے 25 کلومیٹر پائپ لائن تعمیر کرکے سوئی نادرن کو سپلائی شروع کردی۔
سچل گیس پراسیسنگ پلانٹ کے ذریعے 2 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ سستی گیس کی سپلائی شروع ہوگئی۔ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کے مطابق 9 کروڑ کیوبک فٹ مزید گیس اسی سسٹم کے ذریعے رواں سال سوئی نادرن کو سپلائی ہوگی جو ملکی مجموعی گیس سپلائی کا 6 فیصد حصہ ہوگی۔
ایم ڈی نے بتایا کہ جون 2021 میں بھی ماڑی پیٹرولیم نے 4کروڑکیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی۔ یہ اقدام ماڑی پیٹرولیم کی گیس پیداوار میں اضافے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔