بھارت سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر مگر کی صورتحال

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

گروپ ٹو کی صورتحال،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور افغانستان شامل ہیں،پاکستان اب تک اس گروپ میں سب سے زیادہ چار میچ کھیل چکا ہے اور اسے چاروں میں ہی فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔

ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ جیت کر پہلی جیت حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے معاملے پر اگر مگر کی صورتحال برقرار ہے اور بھارتی ٹیم کس طرح سے سیمی فائنل کھیلنے کی  اہل ہوسکتی ہے اس کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر بھارت اس وقت چوتھے نمبر پر 0.073 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہے۔بھارت اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ آج کھیلے گا، بھارت کو یہ میچ زیادہ سے زیاہ رن ریٹ سے جیتنا ہو گا۔ نمیبیا کے خلاف بھارت کا اگلا میچ 8 نومبر کو ہے جو بھارت کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے خاصی اہمیت کا حامل ہے، اور یہ میچ بھی اچھی رن ریٹ سے جیتنا ہو گا۔

دوسری جانب بھارت کو کارکردگی کے ساتھ قسمت کے ساتھ کی بھی ضرورت ہوگی جس کے لیے ضروری ہوگا کہ آئندہ میچز میں افغانستان اور نمیبیا نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ کریں تاکہ بھارت کا سیمی فائنل تک پہنچنے کا چانس بڑھ جائے ۔اگر افغانستان نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے آئندہ میچ میں نیوزی لینڈی کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات بہت کم رہ جائیں گے کیوں کہ افغانستان اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے مقابلے اچھے رن ریٹس کے ساتھ موجود ہے لیکن اگر نمیبیا اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو بھارت کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے چانس بڑھ جائیں گے کیوں کہ نمیبیا سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پوائنٹس ٹیبل پر گرجائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved