قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی

28  مارچ‬‮  2022

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا، حکومتی اتحادی اورپی ٹی آئی کے منحرف اراکین آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی شامل تھی جو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی اجازت کے بعد ایوان  میں پیش کی گئی۔

ایوان میں موجود 161 اراکین قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا۔

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اجلاس 31 مارچ جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن نمائندوں اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد اجلاس 2 دنوں کیلئے ملتوی ہوجائےگا۔ دو روز کے وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پر بحث ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved