شہباز شریف نے ایک بار پھر مشاورت مشاورت کھیلنا شروع کردیا

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہنگائی اور حکومت کے خلاف نئی حکمت عملی کیلئے اپوزیشن سے مشاورت شروع کردی۔

شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا۔ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو کی۔بلاول اور شہبازشریف کے درمیان ملک میں مہنگائی کے بعد عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی جبکہ دونوں رہنماؤں نے پارلیمان میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں مولانا فضل الرحمان، اخترمینگل، آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان، انس نورانی اورڈاکٹر مالک بلوچ سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے۔

خیال رہے پہلے شہباز شریف نواز شریف سےمشاورت کرتے ہیں پھر اپوزیشن سے یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہا ہے۔اپوزیشن قیادت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے مشاورت کی جبکہ رہنماؤں نے بدترین مہنگائی کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل پر اتفاق کیا۔اپوزیشن رہنماوں کا کہناتھا کہ یہ حکومت رہی تو عوام اور معیشت زندہ نہیں رہے گی۔

خیال رہے پہلے شہباز شریف نواز شریف سےمشاورت کرتے ہیں پھر اپوزیشن سے یہ مشاورت  مشاورت کا کھیل کب سے کھیلا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved