پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہو گا

28  مارچ‬‮  2022

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جس کاپہلا میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے، جس کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل تین گھنٹے کا بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا اور دونوں ٹیموں نے وائٹ بال معرکہ فتح کرنے کیلئے بھرپور مشق کی۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ 31 مارچ کو ہو گا جبکہ تیسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved