پنجاب پولیس نے موجود شخص میں کی تلاش شروع کردی جو ڈھول کی تھاپ کے ساتھ نماز کے ارکان ادا کرتے کرتے ڈانس شروع کر دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مجمع میں ڈھول بجایا جارہا ہے اور اس دوران ایک نوجوان اچانک نماز شروع کردیتا ہے اور اس دوران وہ اپنے جسم کے مختلف حصوں کو ڈھول کی تھاپ پر حرکت بھی دے رہا ہے۔اس ویڈیو کے حوالے سے واضح نہیں ہے کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں کی ہے اور اس میں موجود نوجوان کون ہے۔اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ایسے میں پنجاب پولیس نے بھی ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔
پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تمام اضلاع میں اس شخص کو ٹریس کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ یہ شخص جلد قانون کی گرفت میں ہو گا۔ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں شکریہ۔۔ https://t.co/PyeWrR0xAX
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) November 5, 2021
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ کے پاس اس حوالے سے معلومات ہیں تو ہمیں فراہم کریں۔