پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم کا پہلا آسکر جیت لیا

28  مارچ‬‮  2022

فلمی دنیا کے معتبر ترین آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ دنیا بھر کے فلمی ستاروں نے تقریب میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم کا پہلا آسکر جیت لیا،

 گزشتہ سال بھی رض احمد کو بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔ آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا .آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے۔

اس سے قبل گزشتہ برس رز احمد کو پہلی بار ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے 2021 میں وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے۔رض احمد دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔رض احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کر رکھی ہے۔پاکستانی نژاد اداکار نے گزشتہ برس جنوری میں سادگی سے بھارتی نژاد مسلمان لڑکی فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved