آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، افغان امور پر تبادلہ خیال

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا اور بامقصد کوششوں پر زور دیاگیا،اورافغانستان کے پائیدار حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زورہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر اور نئے دفاعی اتاشی نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ملاقت میں کہا کہ علاقائی استحکام کے لیے پرامن اور خوشحال افغانستان ناگزیر ہےجبکہ پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے تمام مثبت کاوشوں کو یکجا کرنا ہو گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئے دفاعی اتاشی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے سابقہ دفاعی اتاشی کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے سی پیک منصوبوں کے لیے پرامن ماحول کی فراہمی پر اظہار تشکر کیا اورعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved