درہ خنجراب تجارتی راستہ 2سال بعد کھولنے کا فیصلہ

29  مارچ‬‮  2022

درہ خنجراب پاک چین اقتصادی راہداری کاروباری مقاصد کیلئے یکم اپریل کو دوبارہ کھول دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق درہ خنجراب چین پاکستان کے اہم تجارتی مراکز میں سے ایک ہے ،جسے کرونا وائرس کے پیش نظر 2 سال سے زیادہ عرصے تک بند رکھا گیا تھا۔ درہ خنجراب گلگت بلتستان میں واقع سرحدی مقام ہے، جسے نومبر 2019ء میں بند کر دیا گیا تھا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک بڑے تجارتی راستے سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔تاہم اسے مختصر مدت کیلئے جولائی اور ستمبر 2020 ء اور پھر نومبر 2021ء میں کھولا گیا، جس کا مقصد صرف  چین میں پھنسے سامان سے لدے ٹرکوں کی نقل و حمل تھا۔بتایا گیا ہے کہ یہ راستہ عموماً مئی سے نومبر تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری سرگرمیوں کے لیے کھلا رہتا ہے۔خنجراب پاس کے دونوں اطراف کی حکومت نے بندرگاہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان سے سامان کی آمد شروع ہونے سے پہلے کرونا کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں اور اس بیماری پر قابو پانے کو یقینی بنائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved