عرب فوجی اتحاد کے فضائی حملے، 126 حوثی باغی ہلاک، درجنوں فوجی گاڑیاں تباہ

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

یمن میں عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے اہداف پر مزید 29 فضائی حملے کئے ہیں جس میں 126 حوثی باغی ہلاک جبکہ 16 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عرب فوجی اتحاد کے مطابق یہ حملےیمن کے شہر  مارب کےعلاقوں بالنیضا، صرواح اور الجوف میں کئے گئے ہیں۔  عرب فوجی اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ یمن کی قومی فوجی کی حمایت اور مدد جاری رکھیں گے۔ عرب فوجی اتحاد کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ فضائی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے حوثی باغیوں میں سے کتنےافراد کا تعلق  ایران کے حمایت یافتہ حوثی ملیشیاء سے تھا۔

یاد رہے کہ حوثی باغیوں کے جانب سے کئی ہفتوں سے یمن کے شہر مآرب کے مختلف علاقوں میں حملے کئے جا رہے ہیں جس کے ردعمل میں عرب اتحاد بھی اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سے قبل عرب اتحاد کے ترجمان نے کہا تھا کہ یمن کی کمشنری العبدیہ میں انسانی حالت انتہائی مخدوش ہے اور نہتے انسانوں کی مدد کیلئے مختلف آپشنز پرغور کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved