میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، عثمان بزدار کے اہم انکشافات

29  مارچ‬‮  2022

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت راز ہیں، وہ راز ہی رہیں تو اچھا ہے۔

آج لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا خواہشیں اور خواب تو بہت ہوتے ہیں، اگر آپ کو امریکہ کا صدر بھی بنا دیا جائے تو وہ پورے نہیں ہوتے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، جو راز ہی رہنے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سےجاؤں گا تو بتاؤں گا کہ یہاں کیسے آیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ کوہ سلیمان سے لیکر 7 کلب کا سفر کے نام سے کتاب لکھوں، جس کی ریکارڈ فروخت ہو گی۔  مزید کہا کہ میں نےسیاسی کمیٹی کے اجلاس میں خود مستعفی ہونےکی پیشکش کی تھی، وہاں کچھ متبادل آپشنز  پربات ہوئی، لیکن  میں نےکہا پارٹی اور ملکی مفاد سامنے رکھنا ہوگا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان حکم دیں تو سیاست بھی چھوڑنےکو تیار ہوں ، پارٹی نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا ہے، میں  ان کی کامیابی یقینی بناؤں گا، یہاں کوئی بزدار گروپ نہیں ہے، میں  صرف عمران خان کا سپاہی ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved