الیکشن 2023ء کی انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لئے

5  ‬‮نومبر‬‮  2021

الیکشن کمیشن نےتمام اہل پاکستانیوں کے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کی غرض سے عام انتخابات 2023ء کیلئے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی):انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کیلئے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کا تصدیقی عملہ 7نومبر سے کام کا آغاز کر رہا ہے۔پہلے مرحلے میں انتخابی فہرستوں پر تصدیق کا عمل 7نومبر 2021سے 6دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کام کے لئے الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 142 رجسٹریشن آفیسران جن میں سے اسلام آباد میں 01، پنجاب میں 42، سندھ میں 30 خیبر پختونخوا میں 35 اور بلوچستان میں 34 ہیں اور انکی معاونت کے لئے 2065 اسٹنٹ رجسٹریشن افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

تمام صوبائی الیکشن کمشز زاپنے اپنے صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کے تمام مراحل کی نگرانی کریں گے۔ دوسرا مرحلہ 26 جنوری 2022ءسے 11 مارچ 2022 پر محیط ہو گا۔اس مرحلے میں انتخابی فہرستوں کے ابتدائی مسودہ جات کو مقررڈ سپلے سنٹرز میں آویزاں کیا جائے گا تاکہ عوام الناس ان کا معائنہ کر سکیں اور اگر ان کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں ہے تو وہ اپنے ووٹ کا اندراج کروائیں۔

شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ ٹرانسفر کرواسکتے ہیں اسی طرح اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپکی انتخابی فہرست میں ایسے ووٹر ہیں جن کا اندراج اس فہرست میں نہیں ہونا چاہیے تو ان پر اعتراض جمع کروائیں۔ اس مرحلے میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات آفیسر نظر ثانی اپنے متعلقہ علاقوں میں داخل شده اند راج، اعتراضات و انتخابی فہرستوں میں درستگی کی درخواستوں پر فیصلہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے اس اہم مرحلے میں پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے تصدیقی عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے اہلخانہ کے ووٹوں کے اندراج، کوائف کی درستگی اور جو ووٹر وفات پاگئے ہیں ان کے ناموں کے اخراج کو یقینی بنائیں بذریہ ایس ایم ایس ووٹ کی تفصیلات معلوم کرنے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8300پر بھیجیں آپ کو فوراً آ پکے ووٹ سے متعلق معلومات مل جائیں گی۔

ووٹ کے اندراج اور حق رائے دہی کے استعمال کیلئے قومی شناختی کارڈ کا حصول لازمی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved