سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیس آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

29  مارچ‬‮  2022

خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں آرمی، پولیس نے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ساجد، علیم، آفتاب اور فضل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔  دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد دٹارگٹ کلنگ، پولیس اور آرمی چیک پوسٹس پر حملوں سمیت دیگر کارروائیوں میں  مطلوب  تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے کے لوگوں نے آپریشن پر فورسز کو سراہا، علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved