وزیر اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران کی ملاقات

29  مارچ‬‮  2022

 وزیر اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی، صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی، جس  میں وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مشکور ہیں جن کی سازشوں کہ وجہ سے نہ صرف پارٹی بلکہ عوام میں پاکستان تحریکِ انصاف کیلئے مقبولیت اور جوش و جذبے کی نئی لہر پیدا ہوئی،ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع پاکستان تحریکِ انصاف پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سندھ اور پارٹی عہدیداران نے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزراء علی زیدی، فواد چوہدری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف قومی سطح پر ملک کی واحد گراس روٹ لیول کی جماعت ہے،پیسوں سے عوامی اجتماع نہیں بھرتے، جب قوم ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نکلتی ہے تو عوامی اجتماع امر بالمعروف جیسے ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ آپ سب میں وہ چہرے نظر آرہے ہیں جنہوں نے پارٹی میں ورکر کے طور شمولیت اختیار کی اور آج ایوانوں میں اپنے حلقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں،جب حکمرانوں کی نیت صاف ہو تو چاہے کتنی ہی بڑی اندرونی یا بیرونی سازش ہو، ناکام ہوتی ہے۔

ملاقات میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کو پاکستان تحریکِ انصاف کے سندھ حقوق مارچ اور اسلام آباد میں عوامی اجتماع امر بالمعروف کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا ظہار کرتے ہوئے حکومت کے ترقیاتی منصوبوں، کامیاب خارجہ پالیسی اور ناموس رسالت ﷺ واسلاموفوبیا کیلئے وزیراعظم کی عالمی سطح پر کوششوں اور اقوام متحدہ میں قرار داد کی منظوری پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے منتخب نمائندوں و پارٹی عہدیداران کو سندھ میں پارٹی تنظیم کو مزید مستحکم کرنے بالخصوص ضلعی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved