یوکرینی صدر کا وزیر اعظم کو فون،وزیر اعظم کا تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور

29  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے یوکرین میں جاری عسکری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوکرینی صدر سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تشدد کے فوری خاتمے اور  مذاکرات کے ذریعے تنازعےکے حل کا حامی ہے۔

اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے  یوکرین کی مدد کیلئے  2  سی  130  طیارے بھیجے گئے ہیں اور وزیر اعظم نے یوکرین کی صورت حال پر بھی تشویش کا اظہر کیا گیا تھا ۔او آئی سی وزرائے خارجہ نے یوکرین میں جاری جنگ  بندی کا بھی مطالبہ کیا ہے ،اور تمام ممالک سے مدد کا بھی اظہار کیا ہے ،وزیر اعظم نے  یوکرینی صدر کا پاکستانی طلبا کے محفوظ انخلا پر شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ 24 فروری کو حملہ کیا تھا ،تب سے وہاں روسی کاروائیاں جاری ہیں،وزیر اعظم نے بھی فروری مین روس کا دورہ کیا تھا اور متعدد بار  وزیر اعظم نے جنگ بندی پر زور دیا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved