روس یوکرین مذاکرات میں بڑی پیشرفت، یوکرین نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند ہو گیا

29  مارچ‬‮  2022

یوکرین نے مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس کی جانب سے مکمل جنگ بندی کی صورت میں یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں روس اور یوکرین کے مابین ہونے والے امن مذاکرات میں  یوکرین نے کہا ہے کہ اگر روس کی جانب سے مکمل جنگ بندی کی شرط پر یوکرین نیٹو اتحاد میں شمولیت نہ کرنے کو تیار ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین تنازع کے بعد استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یہ سب سے بڑی پیش رفت ہے۔

ترکی روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے

روس اور یوکرین کے مابین ہونے والے مذاکرات میں روسی وفد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ اگر ترکی کی میزبانی میں بامعنی مذاکرات شروع ہوتے ہیں، تو ماسکو شمالی یوکرین اور دارالحکومت کیف کے قریب میں اپنی فوجی کارروائیوں کو محدود کردے گا۔

علاوہ ازیں روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین کا کہنا ہے کہ  یوکرین کی غیرجانبداری اور غیرجوہری حیثیت کے متعلق معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے، اس صورت میں روس نے فیصلہ کیا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور شرنیگیو کے علاقوں میں فوجی آپریشن کو کم کردیا جائے۔

واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے، اور اس تنازع میں سلامتی اور  دفاع کے دعوے دار نیٹو اتحاد نے بے یارومددگار چھوڑ  کر یوکرین کو بہت مایوس کیا ہے، کیونکہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس سمیت کسی بھی مغربی ملک نے یوکرین کو دفاع میں مدد نہیں کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved