بھارت کی ریاست کر ناٹک میں حجاب پہن کر امتھان دینے آئی طالبات کو امتحان دینے سے روک دیا گیا ۔
ریاست کرناٹک میں آج سے دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا آغاز ہوا۔ بعض مسلم طالبات کو جو حجاب پہن کر امتحان میں شرکت کی خواہشمند تھیں انھیں ہائی کورٹ کے حالیہ فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوۓ شرکت کی اجازت نہیں دی گئی بہ حالت مجبوری بعض مسلم طالبات نے حجاب کے بغیر امتحان لکھا خاکہ بعض نے امتحان کا بائیکاٹ کیا۔ ہبلیی ضلع کے ایک اسکول میں واقع امتحانی مرکز میں عہدیداروں نے حجاب پہن کر آنے والی طالبات کو واپس بھیج دیا۔ ریاست کے دیگر مقامات سے بھی اسی طرح کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں بنگلور میں امتحانی مرکز کی ایک مسلم سپروائزر کو ڈیوٹی پر حجاب پہننے پر معطل کر دیا گیا۔ نور فاطمہ راجاجی نگر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی نگرانی کے دوران اسکارف پہنے ہوئے تھیں جس پر ان کےخلاف یہ کاروائی کی گئی۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے 15 مارچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔