گوگل کا اپنے صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

30  مارچ‬‮  2022

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل ہمہ وقت اپنے صارفین کے لیے نت نئے فیچرزپرکام کرتا رہتا ہے۔

اس ضمن میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے گوگل نے اپنی کلینڈرایپ کواپائنٹمنٹ بکنگ سسٹم میں تبدیل کردیا ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک راڈارکے مطابق گوگل نے گزشتہ سال جون میں اپنے صارفین کے لیے ’گوگل ورک پلیس‘ کے نام سے ایک فیچرپیش کیاتھا جسے معمولی سی ادائیگی کے بعد استعمال کیا جاسکتا ہے۔

گوگل ورک پلیس میں ہی نئی اپ ڈیٹ شامل کرتے ہوئے کمپنی اپنی کیلنڈرایپ میں اپائنمنٹ شیڈولنگ فیچربھی شامل کر رہا ہے جس کے ذریعے استعمال کنندگان بکنگ پیچ کے ذریعے اپنی دست یابی کی تفصیلات شیئر کرسکیں گے۔استعمال کنندگان گوگل کے اس بکنگ پیچ کوآمنے سامنے ملاقات اورگوگل میٹ کے ذریعے ویڈیو میٹنگ کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین اس فیچر کی بدولت گوگل کلینڈر پر اپنے نئے ایونٹز اور ٹاسک کو بھی صرف ایک آئیکون پر کلک کرکے سیٹ کرسکتے ہیں۔

تاہماس کے لیے استعمال کنندہ کو ’ گوگل ورک پلیس‘ کا بامعاوضہ انفرادی اکاؤنٹ درکار ہوگا۔یاد رہے کہ گوگل نے چند روز قبل ہی اپنے ویب براؤزر کروم میں استعمال کنندگان کے لیے ایک اوربہترین فیچرمتعارف کرایا ہے۔جرنیزکے نام سے پیش کیے گئے اس فیچر کی مدد سے صارفین غلطی سے بند کی گئی کسی بھی سرچ ٹیب کو آسانی سے دوبارہ کھولتے ہوئے براؤزنگ ہسٹری کو زیادہ بہتر طریقے سے منظم کرنے کے اہل ہو گئیں ہیں۔گوگل ویب براؤزر کروم میں شامل ہونے والے اس شان دارفیچرکی مدد سے استعمال کنندگان اپنی نامکمل سرچ کو دوبارہ جاری کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved