پرویز الٰہی کا مریم سے متعلق بیان، ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

30  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے بیان کی تردید کردی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پرویز الہٰی نے انٹرویو کے دوران ن لیگی نائب صدر مریم نواز کی گفتگو کا حوالہ درست نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے منسوب’10 بندے والی پارٹی‘ کی بات بے بنیاد ہے، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کا فیصلہ تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پیشکش کے برعکس یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔

 یاد رہے کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ جن کو آن بورڈ ہونا چاہیے تھا وہ شہبازشریف سے آن بورڈ نہیں تھے، اب وہ لوگ میٹر کرتے ہیں مثال کے طور پر مریم بی بی کو پسند نہیں تھا، وہ گروپ محسوس کرتا تھا کہ ہم سات دس سیٹوں والوں کو کیوں سارا کچھ ہی دے دیں؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved