تحریک عدم اعتماد پر یم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پی کے ترجمان نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، پارٹی اپنے فیصلے کا اعلان اس وقت ہی کرے گی جب اس کی توثیق رابطہ کمیٹی سے ہو جائے گی۔ اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں متحدہ اپوزیشن کے معاہدے کو توثیق کیلئے پیش کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اجلاس کے بعد شام چار بجے پریس کانفرنس میں سیاسی فیصلے کا اعلان کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔