سپریم کورٹ نے سندھ ہاؤس حملہ کیس سے متعلق پولیس حکام سے پیر کے روز دوبارہ رپوٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے دوران سماعت میں سندھ ہاؤس حملہ کیس سے متعلق پولیس نے عدالتِ عظمٰی کو بتایا کہ سولہ ملزمان نامزد ہوئے ہیں۔
اے جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہاؤس حملہ میں ملوث پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس چل رہا ہے دونوں اراکین کو گرفتار کیا جائے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ پولیس اپنی کارروائی جلد قانون کے مطابق پوری کرے اور اپنی رپورٹ پیر تک عدالت میں جمع کروائے۔
ملزمان سے متعلق اسلام آباد پولیس نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی۔دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نےعدالت کو بتایا توصیف خان نامی کارکن کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ بعض ملزمان کا تعلق خیبر پختون خوا اور سندھ سے ہے۔