ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ توہین مذہب پر تین خواتین نے مدرسے کی معلمہ کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
ڈی پی او نجم الحسنین نے بتایا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزمان خواتین کی رشتہ دار13 سال کی عمیمہ نے ایک خواب دیکھا، عمیمہ نے ملزمان خواتین کو بتایا کہ اس نے خواب دیکھا کہ صفورہ بی بی نے توہین مذہب کی ہے۔
نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ عمیمہ کے یہ خواب بتانے پر تینوں خواتین نے صفورہ بی بی کو قتل کر دیا، تفتیش جاری ہے، کیس کے دیگر محرکات پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خواب کی تفصیلات پر مشتمل ایک رجسٹر برآمد کر لیا گیا ہے۔