اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتطم آشٹم سٹینر نے عالمی برادری سے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد پر زور دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم آشٹم سٹینر نے عالمی برادری سے افغانستان میں پیدا ہونے والے اقتصادی بحران سے خبردار کیا ہے ،اس پر ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں لاکھوں لوگون کا انحصار
امداد پر ہے اور افغانستان کے بہتر مستقبل کیلئے کوشان ہیں ،وہ افغان شہریوں سے موں نہیں موڑ سکتے ۔
یاد رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے بعد مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس کے علاوہ افغان طالبان کی جانب سے پابندیوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔