وزیر اعظم عمران خان کا آج ہونے والا قوم سے خطاب مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب موخر ہو گیا ہے-
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 30, 2022
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی قوم کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور ان کی فتح یقینی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شام 7 سے 8 بجے کے درمیان قوم سے خطاب کرنا تھا، جس میں انہوں نے پاکستان کے خلاف غیر ملکی سازشوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینا تھا، ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں اہم اعلان بھی کریں گے۔