وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں ایمرجنسی نہیں لگائی جا رہی، حکومت کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم پراعتماد ہیں، وہ کسی صورت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام جس وزیراعظم کے ساتھ ہوں، وہ ایمرجنسی کیوں لگائے گا؟
یاد رہے کہ حکومت کی بڑی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے حکومت سے الگ ہونے کے بعد وزیراعظم کی ایوان میں عددی برتری قائم نہیں رہی تھی، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ حکومت ملک میں ایمرجنسی نافذ کر رہی ہے۔