بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار فرانسیسی کیتھولک چرچ ہے، بشپ کانفرنس

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے بدسلوکی واقعات کی رپورٹ پر فرانسیسی بشپ سالانہ کانفرنس میں فرینچ کیتھولک چرچ کو واقعات کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کانفرنس میں فرانسیسی پادریوں نے بچوں سے بدسلوکی کے واقعات پر چرچ کی ادارتی ذمہ داری قبول کرلی۔کانفرنس میں چرچ کو بدسلوکی کے واقعات کو منظم بنانے کی اجازت دینے کا بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے چرچز میں بچوں کے ساتھ ریپ کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 1950 سے اب تک بچوں کے ریپ میں ملوث ہزاروں افراد فرانسیسی کیتھولک چرچ میں ہی کام کرتے تھے اور کم از کم 2900 سو سے 3200 پادری اور دیگر ارکان بچوں کے ریپ میں ملوث تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ پوپ نے گذشتہ برس مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں ریپ کا شکار ہونے والے افراد کی مدد کی غرض سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی تھی، لیکن کچھ کیتھولک حلقوں نے ان پر الزام لگایا تھا کہ بچوں کا ریپ کرنے والے پادریوں کے ہاتھوں ہونے والے اخلاقی اور ذہنی نقصان کو تسلیم کر کے پوپ اس معاملے میں خوامخواہ خود کو گھسیٹ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved