تحریک طالبان کی سرگرمیوں پر تشویش کے متعلق افغان حکومت کو آگاہ کر دیا، وزیر خارجہ

30  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم افغانستان چین اور پاکستان کے مفاد میں ہے، ہمیں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے، اپنے افغان دوستوں کو بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

بیجنگ – (اے پی پی): چین میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چینی و روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں افغانستان میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا، یہ اہم دورہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا اہم دوست ہے، افغانستان چین اور پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کی کارروائیوں میں اضافہ نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ ہمیں ٹی ٹی پی کی سرگرمیوں پر تشویش ہے،اس کے متعلق  اپنے افغان دوستوں کو بھی اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو ہمسایہ ملک کی حیثیت سے معاشی طور پر مستحکم دیکھنے کے خواہاں ہیں، روس، چین، ایران سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے وزرا خارجہ کے ساتھ افغانستان کے مسائل، چیلنجز اور مواقع پر بات چیت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان روابط سے پورے خطے کو فائدہ ہو گا، پاکستان اور چین سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، اس سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved