کوئی بیرونی طاقت پاکستان کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتی،فرخ حبیب

30  مارچ‬‮  2022

وزیر اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ مملکت کو کسی قدر ڈکٹیٹ نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرخ حبیب کہتے ہیں کہ خط میں سنگین تنائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں، ایسی دھمکی کسی اور ملک کو نہیں دی گئی، کوئی بیرونی طاقت کسی ملک کوڈکٹیٹ نہیں کر سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے، پوری قوم عمران خان کےساتھ کھڑی ہے لیکن ملک کےاندر کچھ عناصر بیرونی سازش کاحصہ بنے ہوئے ہیں۔


فرخ حبیب نے کہنا تھا کہ کابینہ ارکان نےخط کو قومی سلامتی میں لانےکی تجویز دی اور سینئر صحافیوں کے ساتھ بھی کابینہ اجلاس کےمنٹس شیئر کیےگئے ہیں۔
وفاقی کابینہ نے تجویز پیش کی ہے کہ حکومت کے خلاف سازش ظاہر کرنے والے خط کو قومی سلامتی کونسل کے سامنے رکھا جائے۔یہ بات اطلاعات و نشریات کے کوزیر مملکت فرخ حبیب نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے یہ تجویز بھی دی کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ کے بند کمرے کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی آزاد خارجہ پالیسی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم حقائق جاننے کے بعد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved