لندن میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملین ماسک مارچ

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

لندن کے پارلیمنٹ سکوائر کے باہر ملین ماسک مارچ کے مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 12 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں،مارچ میں ماسک پہنے مظاہرین نے وزیراعظم بورس جانسن کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔

طلاعات کے مطابق برطانیہ میں حکومت مخالف ملین ماسک مارچ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ لندن میں جمعہ کی رات ہونے والے مظاہرے میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ہمارے آٹھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے وزیراعظم بوریس جانسن کی تصویر کو بھی آگ لگا دی اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

ملین مارچ کے نام سے پہچانی جانے والی تحریک کے متعدد اراکین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ گذشتہ برس احتجاج کے دوران لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی خلاف ورزی پر دو سو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔برطانیہ میں ہر سال پانچ نومبر کی رات آتش بازی ہوتی ہے، اس دن برطانوی سلطنت کو ختم کرنے کی سازش سامنے آئی تھی۔ اس سازش کے گروپ کے رہنما کو گائے فاکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved