اسحاق ڈارکی نااہلی کیلئے ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے ریفرنس چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا گیا ہے، ریفرنس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ کی جانب سے سینیٹر آئین کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق اسحاق ڈارپر عطاءالحق قاسمی کے فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے3کروڑ 83لاکھ 73ہزار498 روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 50 فیصد عطاءالحق قاسمی جبکہ 20 فیصد پرویز رشید اور اسحاق ڈار دینا تھا لیکن اسحاق ڈار نے ابھی تک رقم قومی خزانے میں جمع نہیں کروائی۔تو اسحاق ڈارآئین کے آرٹیکل 63 او کے تحت ڈیفالٹر ہیں۔ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ چیئرمین سینٹ 30 دنوں میں فیصلہ کر کے ریفرنس نااہلی کے لیے الیکشن کمشن کو بھجوائے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ اس متعلق اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا تھا۔ خط میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ 40 دنوں میں حلف لینے کا اطلاق مجھ پر نہیں ہوتا۔سابق وزیر خزانہ نے اپنے خط میں واضح کیا تھا کہ میرے نوٹیفکیشن کو 8مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے معطل کیا تھا۔ میرا مقدمہ زیر التوا ہے، جس کے تحت میرا نوٹیفکیشن معطل ہے، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا میں سینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں لے سکتا۔اسحاق ڈار نے اپنے خط میں یکم ستمبر کے صدارتی آرڈیننس کا بھی حوالہ دیا۔ ای سی پی کو لکھے گئے خط میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا میری رکنیت معطل رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved