سابق وزیر قانون نے کس کے کہنے پر استعفیٰ دیا، فروغ نسیم کا اہم بیان سامنے آگیا

31  مارچ‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر  فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا کہ ایم کیو ایم میں خوف سے فیصلے ہوتے تھے مگر آج ایسا نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر  فروغ نسیم  کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کے کہنے پر استعفیٰ دیا، انہیں کسی طرف سے کوئی اشارہ نہیں ملا کہ حکومت چھوڑ دیں، ان کی جماعت نے آزادانہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے بتایا کہ انہوں نے وزارت قانون سے استعفیٰ دے دیا ہے لیکن ابھی تک منظور ہوا ہے یا نہیں اس کی رپورٹ نہیں آئی، جب وزیر قانون بنا تو خالد  بھائی کی اجازت سے بنا، آج جو استعفیٰ دیا ہے  وہ بھی خالد مقبول صدیقی کے حکم پر دیا ہے۔ جب استعفیٰ دے رہا تھا تو خالد بھائی نے کہا کہ وزیر اعظم اچھے آدمی ہیں ان کیلئے دعا ضرور لکھنا، میں نے اپنے استعفے میں ان کیلئے دعائیہ کلمات لکھے، ایم کیو ایم بڑی واضح ہے کہ عمران خان ایک اچھے آدمی ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے ہی اندر تھوڑی پھوٹ پڑ گئی، یہ بھی ایک بڑا فیکٹر تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved