دھمکی آمیز خط کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

31  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

ٹوئٹر پر جاری  بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم نے قومی سلامتی  کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جو دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط عسکری قیادت کو دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کے مشیر، وزیر داخلہ بھی شریک  ہوں گے جب کہ شاہ محمود بیرون ملک ہونے کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خط لہرایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved