وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے

31  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔مختصر سی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے تحریر کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے امورے داخلہ شیخ رشید احمد کا بھی کہنا ہے کہ آج وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے، عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج ڈھائی بجے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔دوسری جانب فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے – انشاء اللہ

حتمی وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا- وزیراعظم عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور انشاء اللہ فتح پاکستان کی ہے – قتح اس قوم کی ہے فتح کپتان کی ہے –

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved