عمران خان ہار نہیں مانیں گے، اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے، شہباز گل

31  مارچ‬‮  2022

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور وہ اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی کو لیٹر نہیں دکھایا گیا کیونکہ وہ گزشتہ روز اجلاس میں نہیں تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ہار نہیں مانیں گے اور لڑ کر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خط کی حقیقت قوم کے سامنے ہے جبکہ ہم نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ لیں گے۔ خط کابینہ اراکین کو دکھا دیا گیا ہے جسے قومی سلامتی کمیٹی میں بھی رکھیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ ہماری حکمت عملی واضح ہے اور عمران خان اکیلے ہی سب کا مقابلہ کریں گے۔ ترپ کے پتے سے متعلق عمران خان ہی بتائیں گے، میں نہیں بتا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اپوزیشن سے رابطہ اور انتخاب کی طرف آنے کی کوئی بات علم میں نہیں ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں واضح فرق ہے کہ ہم اداروں کے خلاف بولنے والے نہیں جبکہ ن لیگ والوں کو جب اداروں سے فائدہ نہیں ملتا تو وہ ان کے خلاف بولتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ فوج ہماری عزت ہے اور وطن کی تکریم ہے۔ مشکل وقت آیا تو وزیر اعلیٰ سمیت سب کے خلاف بیانات سامنے آ گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved