وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری ہوگئی، ناراض اراکین بھی پرویز الہی سے رابطے میں ہیں، چند ناراض اراکین رہ گئے وہ بھی جلد ساتھ ہوں گے۔
پنجاب میں بدلتی سیاسی صورتحال پر صوبائی وزرا کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس کے بعد راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض اراکین بھی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطے میں ہیں، ان کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ جو چند ناراض اراکین ہیں وہ بھی جلد پرویز الٰہی کے ساتھ ہوں گے، جہانگیر ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں،جلد مثبت پیش رفت ہوگی۔صوبائی وزرا نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کے افراد بھی پرویز الٰہی کے ساتھ ہیں۔
چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ جو صورتحال دیکھ رہے ہیں پرویز الٰہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔دوسری جانب ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے مشن پر نکلے چوہدری پرویز الٰہی چھینہ گروپ سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاون پہنچے اور باضابطہ حمایت کی درخواست کی۔راجا بشارت کا کہنا تھا کہ آج چوہدری پرویز الہی اپنی رہائش گاہ میں چند ناراض اراکین سے مل رہے ہیں، جس کے بعد وہ بھی ان کی حمایت میں آجائیں گے، ترین گروپ سے بھی رابطے میں ہیں جلد مثبت پیش رفت ہوگی، ن لیگ کے بیشتر افراد چوہدری پرویز الہی کے ساتھ ہیں۔صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کچھ نمبرنگ گیم ہے جو صورتحال دیکھ رہے ہیں اس کے مطابق پرویز الہی کے پاس نمبر پورے ہیں۔