چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط اپنے ایک وزیر سے خود لکھوایا ہے ۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ خط کا معاملہ قومی سلامتی کا معاملہ نہیں ہے ، قومی اسمبلی کے اجلاس کا دعوت نامہ ملا ، نہ اس اجلاس کی ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں جاری ہے ، جس میں مسلح افواج کے تینوں سربراہان کے ساتھ وفاقی وزرا بھی شریک ہیں ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو
عمران خان کو میرا واضح پیغام ہے کہ ان کے لئے کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari https://t.co/FQlHjxRaqP
— PPP (@MediaCellPPP) March 31, 2022
اجلاس میں حکومت کی تبدیلی پر دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے پر اتفاق کیا جائے گا ۔پی پی چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے لیے باعزت راستہ یہ ہے کہ آپ مستعفیٰ ہوجائیں۔ آپ نے اپنی اننگز کھیل لی ہے، آپ کو شکست ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن کے پارلیمانی رہنما اور دیگر رہنما شریک تھے ۔ سابق صدر آصف علی زرادری ، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما واپس روانہ ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس اور سیاسی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ۔