سرد جنگ کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، چینی وزارت خارجہ کا بڑا اعلان

31  مارچ‬‮  2022

چین کے وزیرخارجہ وینگ ای نے کہا ہے کہ سرد جنگ کی ذہنیت دوبارہ زندہ ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سرد جنگ کے دور کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے ۔

چینی وزیر خارجہ یانگ ای کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیا میں کیمپوں کی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ بڑی طاقتوں کے کھیل میں چھوٹے اور درمیانے ملکوں کو آلہ کار یا ان کا شکار نہیں بننا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سردجنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved