مالم جبہ کیس میں پرویز خٹک کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،نیب

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

نیب نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔

قومی احتساب بیورو نے تقریباً چار مشہور مالم جبہ کیس کی تحقیقات کیں،پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو بتایا کہ نیب کو کیس میں بدعنوانی اور بدنیتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس پرپشاور کی احتساب عدالت III نے نیب حکام کو سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، ایم ڈی ٹورازم کارپوریشن مشتاق اور دیگر کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی اجازت دے دی۔

نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھیں ، نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اورتوسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔مالم جبہ کیس میں ملزمان پر بنیادی طور پر تین الزامات عائد کئے گئے تھے ، جن میں محکمہ جنگلات کی270 ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر لیز کا الزام عائد کیا گیا، لیز کی مدت کو 15 سے بڑھا کر 33 سال کرنے،جبکہ پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے راستے ایوارڈ کا الزام عائد کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ جنگلات کی اراضی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ پشاور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو بھجوایا تھا ، ایڈیشنل چیف سیکریڑی کے پی کے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ اراضی والی سوات نے وفاقی حکومت کے سپرد کی۔رپورٹ کے مطابق لیز کو 15 سال سے بڑھا کر 33 سال کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ کیجانب سے قانونی طور پر دی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved