کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ٹیلی نار کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اےکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل کے متعدد جگہوں سے کٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوئی ہیں۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ خدمات کی جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی اے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔
اس حوالے سے ٹیلی نار پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کی تکنیکی ٹیم سروس بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔