حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے قیمتیں برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی تھی۔
یاد رہے اوگرا کی ارسال کردہ سمری میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں کمی کر کے قیمتیں کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ سمری میں بتایا گیا تھا کہ پیٹرول کی کی قیمت میں فی لیٹر27 روپے سے زائد، مٹی کی فی لیٹر قیمت پر 11 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل پر 30 روپے لیوی عائد ہے۔
لیوی کی شرح میں کمی کر کے قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔ سمری سفارش کی گئی کہ 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ اسی طرح وزارت خزانہ کی جانب سے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی رد و بدل کیا گیا تھا۔ صرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کی گئی۔ یکم اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔
جب کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے97پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے، لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی۔ جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 104 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ کورونا میں کمی کے بعد فضائی سفر کےلیے طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی کھپت میں 27 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ماہ مقامی ایوی ایشن انڈسٹری میں جیٹ فیول کی کھپت 38 ہزار 473 ٹن رہی جو کہ اگست کے دوران 30 ہزار 286 ٹن کی سطح پر تھی، گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت میں بھی 20 فیصد کا اضافہ ہوا اور فرنس آئل کی کھپت 3 لاکھ92 ہزار ٹن کی سطح پر رہی، مٹی کے تیل کی کھپت بھی 15 فیصد بڑھ کر 8417 ٹن رہی، پیٹرول کی کھپت میں کمی دیکھی گئی اور 8فیصد کی کمی سے 6 لاکھ 55 ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا، ڈیزل کی کھپت 7 فیصد کمی سے 4 لاکھ85 ہزار ٹن رہی، گزشہ ماہ ہائی اوکٹین کی کھپت بھی کم رہی اور 20 فیصد کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار ٹن سے زائد ہائی اوکٹین کی فروخت دیکھی گئی، لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت 33 فیصد کمی سے 957 ٹن رہی۔