پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رحجان بر قرار رہا

31  مارچ‬‮  2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کار حجان برقراررہا اورہنڈریڈ انڈیکس 591 پوائنٹس کے اضافہ کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 44ہزار928 پربند ہو ا۔

تفصیلات کے مطابق  آج اسٹاک مارکیٹ میں 41 کروڑ 56 لاکھ 34 ہزار سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 9 ارب 67 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زیادہ تھی ۔ مارکیٹ میں 272 کمپنیوں کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 84 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کمپنیوں کے شیئر زکی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔۔اسٹاک مارکیٹ میں آج سب سے زیادہ اضافہ آٹو موبل ، سیمنٹ ، کیمکلز سے تعلق رکھنےو الی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں ہوا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved