خیبر پختونخوا بدل گیا، پاکستان کو بھی بدلیں گے، مرادسعید

6  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے صوبہ خیبر پختوانخوا بدل دیا، اب پاکستان کو بھی بدلیں گے۔

اسلام آباد –(اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے  مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غربت کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام وزیراعظم عمران خان کے منشور کا حصہ ہیں، وزیر اعظم نے غریبوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سچے عاشق رسول ہیں، انہوں نے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کی بات کی، مراد سعید نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ہر شہری کو صحت کا رڈ کی سہولت میسر ہے اور ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ہر ضلع میں موجودہے، جبکہ کراچی جیسے بڑے شہر میں نہ عوام کو ریسکیو 1122 کی سہولت میسر ہے اور نہ ہی سندھ کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز میسر ہیں۔

آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی

مانسہرہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز کا کہنا تھا  کہ آئندہ سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ پی ٹی آئی حکومت نے پولیس ریفارمز کے ذریعے اس شعبہ میں اصلاحات کرکے پولیس کو بدلا اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شوگر ملیں اپوزیشن لیڈروں کی ملکیت ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ عوام کو سستی چینی مہیاکریں۔ مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں بجلی اور گیس کے متعلق بیس بیس سال کے معاہدے کئے گئے،جو آج مہنگائی کا باعث ہیں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ آج موجودہ حکومت اشیائے ضروریہ سستی کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو بدل دیا ہے اور اب پاکستان کو بدلیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved