افغانستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ طالبان نے اعلان کر دیا

1  اپریل‬‮  2022

افغانستان میں پہلا روزہ کب ہو گا،طالبان  حکومت نے اعلان کر دیا ۔

طالبان کے ترجمان و نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ کل یعنی 2 اپریل کو افغانستان میں پہلا روزہ ہوگا۔

انہوں نےعوام کو ماہ صیام کی مبارکباد پیش کی۔

دوسری جانب افغانستان کی سپریم کورٹ  نے  اعلان کیا کہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت ملی ہے جس کے بعد سے کل سے ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور  وہاں پہلا روزہ کل یعنی 2 اپریل کو ہوگا۔

واضح رہے کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد افغانستان میں پہلا ماہ صیام ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved