افغانستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 125رنز کا ہدف

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نجیب اللہ زدران کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود افغانستان نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو انہیں ابتدا میں رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش میں 19رنز پر تین افغان کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔محمد شہزاد نے 4، حضرت اللہ زازئی نے 2 اور رحمٰن اللہ گرباز نے 6 رنز بنائے۔اس مرحلے پر گلبدین نائب کا ساتھ دینے نجیب اللہ زدران آئے اور دونوں بلے بازوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 37 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اسی اسکور پر گلبدین 15رنز بنا کر چلتے بنے۔دوسرے اینڈ سے نجیب اللہ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور کپتان محمد نبی کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے جس میں نبی کا حصہ صرف 14 رنز کا رہا اور ٹم ساؤدھی کو انہی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔اننگز کے 19ویں اوور میں نجیب اللہ کی شاندار اننگز بھی اختتام کو پہنچی جنہوں نے ٹرینٹ بولٹ کی وکٹ بننے سے قبل 48 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے۔افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 17رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤدھی نے دو وکٹیں لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved