اجازت نامے کے بغیر عمرہ کی ادائیگی پر کتنا جر مانہ ہو گا؟

2  اپریل‬‮  2022

سعودی حکومت نے عمرہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر عمرہ کرنے پر جرمانہ عائدکردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک سکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ ’’توکلنا‘‘ ایپ کے ذریعے عمرہ اجازت نامے کی تصدیق کی جائے گی، اجازت نامہ نہ ہونے کی صورت میں دس ہزار ریال کا قانون نافذ العمل ہے۔

سعودی عرب میں متعلقہ ادارے عمرہ زائرین کو توکلنااور ایتمرنا‘‘ ایپ پر اجازت نامہ جاری کررہے ہیں، عمرے کی ادائیگی کے لیے اس کا ہونا ضروری ہے۔

قبل ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ نے خانہ کعبہ میں نماز کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اصول کو منسوخ کیا تاہم عمرے کے لیے اجازت نامے کی پالیسی تاحال نافذ ہے، 5 سال کے بچے اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عمرے کے اجازت نامے جاری ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ وہ افراد جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں بھی عمرہ اجازت نامہ جاری ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved