ہم کابل جاتے ہوئے آپ کو ممبئی ڈراپ کر دیں گے، بھارت کے ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کا بازار گرم ہو گیا

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

آج نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مابین میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی آخری امید بھی ختم ہو گئی ہے۔ بھارت کے ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارت کے خلاف طنزیہ میمز کا بازار گرم ہو گیا۔

ایک صارف نے کوہلی اور نبی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کابل جاتے ہوئے آپ کو ممبئی اتار دیں گے۔

ویرات کوہلی کی پرانی ٹوئٹ وائرل ہونے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ ورلڈ کپ تو آپ کو نہیں ملا، چائے کا کپ حاضر ہے۔

صحافی وجاہت کاظمی نے شعیب ملک اور محمد حفیظ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انڈین ٹیم کو کہا کہ آپ کا گھر کی طرف واپسی کا سفر اچھا رہے، ممبئی ایئرپورٹ کا رستہ اس طرف ہے۔

ایک صارف نے راشد خان اور ویرات کوہلی کی سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایئر پورٹ پر میں اور میری بیسٹ فرینڈ۔۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

ایک صارف نے ہر بھجن سنگھ کی ویڈیو طنزاً شیئر کی جس میں وہ پاکستانی فینز کو کہہ رہے تھے کہ فائنل میں آپ کو بتائیں گے کہ کون چیمپئن ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved