پاکستان کی عمدہ بیٹنگ، اسکاٹ لینڈ کو فتح کیلئے 190 رنز کا ہدف

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کے اوپنرز بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز کے نے بھی نپی تلی باؤلنگ کی۔دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو 35تک پہنچایا لیکن اسی مرحلے پر رضوان وکٹ کیپر کو کیچ دے کر چلتے بنے۔فخر زمان 8 رنز بناپائے اور حمزہ طاہر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اینڈ سے بابراعطم نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حفیظ کے ساتھ 53 رنز کی شراکت قائم کی، حفیظ 18 گیندوں پر 31 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 73بنائے۔آصف اور ملک ناٹ آوٹ رہے۔آصف نے 5 رنز بنائے شعیب ملک نے 18گیندوں پر 54بنائے

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved