کابل کی سب سے بڑی ایکسچینج مارکیٹ میں دھماکہ،15 افراد زخمی

3  اپریل‬‮  2022

افغان دارالحکومت کابل کے مرکز میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے؟ تاحال کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم عینی شاہدین نے اس واقعے کی تصدیق کی۔ طالبان حکام کی طرف سے بھی اس بارے میں تا حال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ دریں اثنا ایک منی چینجر وائس احمد نے بتایا کہ افغان دارالحکومت کابل میں یہ دھماکہ سب سے بڑے ایکسچینج مارکیٹ میں ہوا۔ تاہم دھماکے کے وقت یہ مارکیٹ بند تھی۔ افغان دارالحکومت میں گزشتہ کئی مہینوں میں پہلی

رواں ماہ کے آغاز پر افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر تین خواتین صحافیوں کو قتل کر دیا تھا۔ تینوں خواتین مقامی ٹی وی چینل میں ملازمت کرتی تھیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کا کہنا ہے کہ ان کے تین خواتین ورکرز کو دو علیحدہ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقتانہیں نشانہ بنایا گیا۔ خواتین صحافیوں کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی اسٹیشن سے اپنے گھروں کو واپس جارہی تھیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق انیکاس ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ خواتین کارکنان پیدل گھروں کو جارہی تھیں تو اس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved