جلال آباد میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکے، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

7  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جلال آباد میں پولیس اسٹیشن کے قریب 2  دھماکے ہوئے جن میں دو پولیس اہل کاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ دھماکوں میں 3 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوئے۔عالمی میڈیا کے مطابق طالبان حکام کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے صوبہ ننگرہار میں کئی دھماکے ہوچکے ہیں جس میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved